Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ ڈرا

پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے کولمبو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا بورڈ الیون سے وارم اپ میچ کھیلا جس میں سری لنکا بورڈ الیون نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے تھے۔

جس کے جواب میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے تھے. قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان بابراعظم 79 رنز اور سعود شکیل 61 پر پر ریٹائرڈ ہوئے۔

سری لنکا بورڈ الیون نے دوسری اننگز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

متعلقہ خبریں