ومبلڈن 2023 کے ویمنز فائنل میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا جب غیر معروف کھلاڑی مارکیٹا وانڈروسووا نے اونس جابر کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹا وانڈروسووا ومبلڈن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی غیر سیڈ کھلاڑی بن گئیں۔
24 سالہ وانڈروسووا کلائی کی انجری کی وجہ سے گزشتہ سیزن کے چھ ماہ سے باہر رہنے کے بعد عالمی درجہ بندی میں 42 ویں نمبر پر ہیں۔
لیکن چیک نے 2022 کی رنر اپ اونس جابر کے مقابلے میں بہتر طریقے سے کھیلتے ہوئے آج ہونے والے فائنل میں 6-4، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
چھٹی سیڈ 28 سالہ جابر اب تینوں بڑے فائنل ہار چکی ہیں اور اس فائنل میں شکست کے بعد ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔
گزشتہ سال کلائی کی سرجری کے بعد کاسٹ پہن کر ومبلڈن میں مداح کے طور پر آنے والی ونڈروسووا اپنی پیٹھ کے بل لیٹ گئیں کیونکہ انہوں نے جو کچھ حاصل کیا وہ ان کے ٹینس کیریئر کا سب سے حسین لمحہ ہے۔
گرینڈ سلم ومبلڈن کی خوبصورت وینس روز واٹر ڈش ٹرافی جیتنے کے لیے پانچ سیڈ یافتہ کھلاڑیوں کو شکست دینے والی ونڈروسووا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے لیکن یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے۔
نیٹ پر جابر کے ساتھ گرم جوشی سے گلے ملنے کے بعد، وہ دوبارہ گھاس پر گھٹنے ٹیک کر خوشی کے آنسوؤں کو روکنے کی ناکام کوشش کرتی نظر آئیں، مارکیٹا کو سینٹر کراؤڈ ٹینس کورٹ کے شائقین نے بھی دل کھول کر داد دی۔
فائنل جیتنے کے بعد جیسا کہ ان دنوں روایت ہے مارکیٹٓ اپنی ٹیم اور اہل خانہ کو گلے لگانے کے لئے کھلاڑیوں کے باکس میں گئیں – جن میں شوہر اسٹیپن بھی شامل تھے، جو پراگ میں گھر پر رہنے کے بعد فائنل دیکھنے کے لئے لندن پہنچے تھے۔
اس کے برعکس جابر کا دل ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا تھا جب وہ سر جھکائے اپنی کرسی پر بیٹھی تھی۔
فائنل میں شکست کے بعد اونس جابر نے کہا کہ یہ بہت مشکل لمحہ ہے اور میرے کیریئر کا سب سے تکلیف دہ احساس بھی ہے۔
واضح رہے کہ اونس جابر کی خواہش تھی کہ وہ گرینڈ سلم سنگل ٹائٹل جیت کر پہلی افریقی اور عرب خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر سکوں۔


















