پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگ اور 200 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔
کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کے اسکور میں صرف 13 رنز بنا کر اننگ 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔
محمد رضوان نے 50 رنز بنائے جبکہ آغا سلمان 132 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں 410 رنز کی برتری حاصل کی۔
سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ کا عمدہ آغاز کیا اور اوپنرز نے 69 رنز کا اسٹینڈ فراہم کیا، پاکستانی اسپنر نعمان علی نے نیشن مدوشکا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی تباہی کا آغاز کیا۔
نعمان نے سری لنکا کی ابتدائی 7 وکٹیں حاصل کر کے بڑے مارجن کی فتح کی بنیاد رکھی۔ نعمان علی نے 23 اوورز میں 70 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی۔ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے جبکہ ڈیموتھ کرونا رتنے نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان نے یہ میچ ایک اننگ اور 222 رنز سے جیت لیا، اور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















