Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشز کا پانچواں میچ وارنر کے لیے آخری موقع ہے، گلین میک گرا

گلین میک گرا کا ماننا ہے کہ ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

2019 میں ایشز سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود، جب وارنر نے سیریز کے لئے صرف 95 رنز بنائے تھے، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ میں اپنی آخری سیریز میں اب تک نو اننگز میں صرف 225 رنز بنائے ہیں۔

ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے آغاز سے قبل وارنر نے ریٹائرمنٹ کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر پر تھوڑا سا دباؤ ہے. وہ اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ٹھیک لگ رہے تھے، لیکن پھر دوبارہ آؤٹ ہو گئے۔

میک گرا کے مطابق سچ کہوں تو مجھے لگتا ہے کہ بدقسمتی سے یہ اپنے کے کیریئر کے اختتام کی طرف جا رہا ہے۔

گلین میک گرا نے کہا وہ اگلے موسم گرما کے آخر تک کھیلنا چاہتا ہے لیکن اس پر دباؤ بہت ہے، پرفارمنس گدھ کی طرح اس کے سر پر منڈلا رہی ہے۔

ایشز 2023 میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اگر وہ شکست سے بچ جاتا ہے تو 2001 کے بعد انگلینڈ میں پہلی سیریز جیت نے کا دعویٰ کرے گا اور پہلے دن کے اختتام پر 61-1 کی برتری حاصل کر لی تھی

انگلینڈ کی شاندار اننگز کے برعکس آسٹریلیا کی ٹیم کو وارنر اور خواجہ کی مدد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ووکس نے 17 ویں اوور میں وارنر کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں