Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انضمام الحق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر باضابطہ انہیں قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کی خبر شیئر کی گئی۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انضمام الحق پہلے بھی بطور چیف سلیکٹر کام کر چکے ہیں اور اب وہ چارج لینے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر افغانستان سے سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے اسکواڈز کا انتخاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے قیام کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹگریز ختم کر کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں