Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی نے گریڈ ٹو کے چار روزہ ایونٹ کو حنیف محمد ٹرافی کا نام دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سطح پر گریڈ ٹو کے چار روزہ ٹورنامنٹ کو حنیف محمد ٹرافی کا نام دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گریڈ ٹو کے چار روزہ ٹورنامنٹ کو حنیف محمد ٹرافی کا نام دیا ہے جس میں ڈومیسٹک سیزن 2023-24 سے 10 علاقائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ پی سی بی کی جانب سے کھیل کے لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی کاوشوں کو یاد رکھنے کو یقینی بنانے کا ایک اور قدم ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ذکا اشرف نے کہا کہ یہ اقدام ایک سچے کرکٹ لیجنڈ کو خراج عقیدت ہے جن کی مہربانی، لگن اور کھیل کے لیے لازوال خدمات نے پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے دلوں پر ایک انمٹ نشان چھوڑا ہے۔

یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم اپنے عظیم لوگوں کو یاد رکھیں اور ایسے اقدامات کریں جو ان کی یادوں کو زندہ رکھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کا کہنا ہے کہ میں اور میرا خاندان ذکا اشرف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میرے والد کی کرکٹ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

شعیب محمد نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے کہ بورڈ ابتدائی دنوں کے کرکٹرز کی قربانیوں اور محنت کو یاد رکھے گا جنہوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شعیب محمد نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹرز ان کے کیریئر سے ترغیب حاصل کریں گے اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں