Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا میں پاکستانی نہیں، شکوہ کے بعد دھانی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

پاکستان کرکٹر ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کے لیے aسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک بھی صحافی یا کرکٹ تجزیہ کار نے سوال پوچھنے کی جرات نہیں کی، نہ ہی یہ اعداد و شمار سلیکٹرز کو دکھائے۔

جب سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے اسکواڈ میں شامل پاکستانی فاسٹ بولرز کی لسٹ اے کارکردگی کے اعداد و شمار شیئر کیے تو اس فہرست میں بھی دھانی کا ذکر نہیں ہوا جس پر ردعمل دیتے ہوئے دھانی نے لکھا کہ ’لگتا ہے دھانی پاکستانی پیسرنہیں ہیں۔‘ بعد ازاں دھانی نے دونوں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیے۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی نے اب تک پاکستان کے لیے دو ون ڈے میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ وہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 8 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

 پی ایس ایل اور لسٹ اے میں ان کی نمایاں کارکردگی رہی ہے۔ انھوں نے قریب 24 کی اوسط کے ساتھ 31 لسٹ اے میچوں میں 56 وکٹیں بٹوری ہیں اور ایک قلیل فرسٹ کلاس کیریئر میں ان کی 35 وکٹیں ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے قوائد و ضوابط کے تحت کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بورڈ کی پالیسی یا سلیکیشن پر تنقید کرنے سے روکا جاتا ہے۔

ادھر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ دھانی پر توجہ دینے اور انہیں بڑی احتیاط سے ہینڈل کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’رابطے کے فقدان کے باعث انھیں کھونے کا خطرہ باعث تشویش ہے۔‘

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں