Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا کوہلی انسٹاگرام پوسٹ کے 11 کروڑ لیتے ہیں؟ کرکٹر نے وضاحت کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمائی جانے والی رقم سے متعلق خبروں پر ٹوئٹ کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر انسٹاگرام کی ایک پوسٹ سے سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے پانچ  اسپورٹس اسٹار سے متعلق اعداد و شمار گردش کررہے ہیں جس میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے لینے والے ایتھلیٹ ہیں، اس فہرست میں ایک اور اسٹار فٹبالر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو ایک پوسٹ کے 32 لاکھ 34 ہزار ڈالرز لیتے ہیں۔ میسی ایک پوسٹ کے 25 لاکھ 97 ہزار ڈالرز لیتے ہیں جب کہ کوہلی ایک پوسٹ کے 13 لاکھ 84 ہزار ڈالرز لیتے ہیں جو 11.45 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔

فہرست میں برازیلن اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کا چوتھا نمبر ہے، جو ایک پوسٹ کے 11 لاکھ 42 ہزار ڈالرز لیتے ہیں، پانچویں نمبر پر این بی اے سپر سٹار لیبرون جیمز ہیں۔ لیبرون جیمز ایک پوسٹ کے 8 لاکھ 51 ہزار ڈالرز لیتے ہیں۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کمایا اس پر شکرگزار ہوں البتہ میری کمائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں