پاکستانی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے ناتجربہ کاری کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن کی وجہ قرار دے دیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا پوری ٹیم کو بہت دکھ ہے۔ ہمیں زیادہ بہتر رزلٹ دینا چاہیے تھا، ہر لڑکے نے سو فیصد کارکردگی دکھائی، زیادہ تر لڑکے تو پہلی بار سینئر ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ جتنے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو ملیں گے اتنا ہی پرفارمنس کا معیار بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز کی تیاری کا بہت اچھا موقع ملا ہے، ایشین گیمز میں زیادہ اچھے نتائج دینے میں کامیاب ہوں گے۔
عمر بھٹہ نے کہا کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہی گروپ میں ہے اور یقین ہے کہ وہاں ان کو ٹف ٹآئم دینے میں کامیاب رہیں گے۔ بھارت آنے سے پہلے بہترین فلکر ارباز انجری کا شکار ہوگئے، ہمارے پاس واحد آپشن سفیان ہی رہ گیا تھا، ارباز کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہوجائے گا، اگر اس کے ساتھ چند سینئر لڑکے بھی ٹیم کا حصہ بن جائے تو پھر بہت فرق پڑسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















