پاکستانی ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور نے کہا ہے کہ چین میں ہونے والی ایشین گیمز کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں اور امید ہے کہ چین میں پاکستان کا پرچم لہررائیں گے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے مقابلوں میں 109 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ایتھلیٹ عثمان راٹھور نے کہا کہ ایشین گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے جس کیلئے وہ کافی پرجوش ہیں۔
قومی ویٹ لفٹر نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ایشین گیمز میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا، روسی، ایرانی اور چینی ایتھلیٹس کافی مضبوط ہیں اورسخت مقابلہ ہوگا جب کہ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی اور وہ اپنی بھرپورکوشش کریں گے کہ پاکستان کے لیے میڈل جیت سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ اداروں کو چاہیے کہ وہ ویٹ لفٹرز کی سپورٹ کریں کیونکہ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ وہ دو کھیل ہیں جس نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ میڈلز جیتے ہیں۔
عثمان نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں سات سال قبل جیتے گئے میڈل کی پرائز منی جاری کی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















