Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

النصر کی رونالڈو پر بھاری سامایہ کاری کام لے آئی، پہلی ٹرافی جتوا دی

سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب النصر کی کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری سرمایہ کاری کام لے آئی اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی مدد سے عرب کلب چمپئینز کپ میں الہلال کلب کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Cristiano Ronaldo's heroics lead Al-Nassr to clinch Arab Club  Championship title - Saudi Gazette

کرسٹیانو رونالڈو جو النصر فٹ بال کلب سے سالانہ ساڑھے 7 کروڑ ڈالر وصول کرتے ہیں اپنی ٹیم کو کنگ فہد اسٹیڈیم میں کلب چمپئینز کا خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ عرب کلب چمپیئنز کپ میں عرب ممالک کے تمام بڑے فٹ بال کلبز حصہ لیتے ہیں.

النصر فٹ بال کلب کی ایونٹ میں کامیابی پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ یہ کپ ہم سب کا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مزید لکھا کہ مجھے اس اہم ایونٹ میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی معاونت کرنے پر بے حد خوشی ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب سے تاریخی معاہدہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں