Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ آج لاہور میں لگے گا

سری لنکا میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ آج لاہور میں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ آج سے لاہور میں لگے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے جانے والا کیمپ 16 اگست کو ختم ہو گا جس کے اگلے ہی دن 17 اگست کو شاہین سری لنکا کی اڑان بھریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کی سری لنکا پریمیئر لیگ میں موجودگی کی وجہ سے کیمپ جوائن کرنے والوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔

کیمپ میں ارشد اقبال، سفیان مقیم، قاسم اکرم، عباس آفریدی، مہران ممتا، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد عمر اور محمد عمران جونیئر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

طیب طاہر، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف 16 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا جائے گی جہاں پہلے سے ہی موجود کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف  تین میچوں کی سیریز  کا پہلا ون ڈے 22، دوسرا 24 اور تیسرا 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں