عالمی کرکٹ کےطویل فارمیٹ میں اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کے جوہر دکھانے والے آل راؤنڈر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
26 سالہ ہسارنگا نے دسمبر 2020 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے صرف چار ٹیسٹ کھیلے ہیں۔
ان کا آخری ٹیسٹ میچ دو سال قبل اپریل 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف تھا۔
ہسارنگا نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو منگل 15 اگست کو ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور بورڈ نے اسے قبول کرلیا۔
سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کے دوران تاریخی ون ڈے ریکارڈ کی برابری کرنے کے بعد سپر سکس مرحلے میں اپنی جگہ بنانے کے لئے باہر ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم ان کے فیصلے کو قبول کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ہسارنگا آگے چل کر ہمارے وائٹ بال پروگرام کا ایک اہم حصہ ہوں گے۔
ہسارنگا 2017 میں ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے ہی سری لنکا کے وائٹ بال اسپیشلسٹ ہیں اور وہ ان کے محدود اوورز کے سیٹ اپ کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ہسارنگا نے 48 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچوں میں 158 وکٹیں حاصل کیں اور 1365 رنز بنائے۔
حال ہی میں سری لنکا کی جانب سے زمبابوے میں کوالیفائر میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہسارنگا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں ہسارنگا 22 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















