Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد آفریدی نے سنیل شیٹھی سے کیا کہا؟ ملاقات کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بالی وڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو امریکا کی ہے جہاں شاہد خان آفریدی کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے فیملی کے ہمراہ موجود ہیں، ایسے میں ان کی ملاقات بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی سے ہوئی۔

شاہد آفریدی نے امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کے دوران اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا۔

سابق کپتان کی بالی وڈ اداکار سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں