انگلینڈ میں ایک کبڈی میچ کے دوران دو گروہوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی ڈربی شائر میں ڈربی کبڈی گراؤنڈ میں کبڈی میچ کے دوران دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تین زخمیوں میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ برطانیہ کے ایک روزنامے نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر اس شخص کو گولی ماری گئی اور اس پر بار بار تلوار سے حملہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں تماشائی خوف و ہراس کے عالم میں کبڈی گراؤنڈ سے نکل رہے ہیں کیونکہ پس منظر میں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
Jabardast fight erupted between Spectators in Kabaddi tournament at Derby, England.
This happens when people get free Liquor and Kabaab.
Then all the Punjabi's become Nawab pic.twitter.com/9Ffu9PuIwx— RANA SANGHA – RoughSeaSailor. (@Sangha2Bs) August 21, 2023
ڈربی شائر کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اتوار کی سہ پہر تین بج کر 51 منٹ پر ایلواسٹن لین، الوسٹن میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے بلایا گیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس کی کم از کم 20 گاڑیوں کے موقع پر پہنچنے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق علاقے میں پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے اور توقع ہے کہ افسران کچھ دیر تک جائے وقوعہ پر رہیں گے۔
پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جس کسی نے بھی اس واقعے کو دیکھا ہے یا اس کے پاس کوئی معلومات ہے، اسے 20 اگست کے ریفرنس 739 کا حوالہ دیتے ہوئے ہم سے رابطہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے اس ایونٹ میں انگلینڈ کبڈی فیڈریشن کے ٹورنامنٹ کے لیے برطانیہ بھر سے ماہر کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا گیا۔
مقامی ڈربی ٹیم کو گرو ارجن دیو گوردوارہ کبڈی کلب کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ کھیل 30 سال سے زیادہ عرصے سے کھیل رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















