جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف محدود اوورز کے میچ سے قبل اتوار کو کراچی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آج کراچی پہنچ گئی ہے، سیریز کے تینوں میچز کراچی کے نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
تین ٹی ٹونٹی میچز یکم، تین اور چار ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کی پہلی گیند پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے پھینکی جائے گی۔ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2022-25 میں تین ون ڈے میچز 8، 11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں ٹیموں کے درمیان یکم سے 14 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
South Africa all-rounder Suné Luus is excited to visit Karachi for the first time as she looks forward to the #PAKWvSAW cricket action. pic.twitter.com/UssRiT6xGq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2023
سیریز کے ٹکٹ آج سے آن لائن دستیاب ہیں جبکہ اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے باکس آٖس پر میچ کے دنوں میں شائقین ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
تینوں انکلوژرز میں پہلے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اسی طرح ون ڈے کے لیے بھی یہی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ سیریز کے پہلے اور دوسرے ون ڈے کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ 14 ستمبر کو سیریز کے آخری میچ کے ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















