Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے ریجنل کوچز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2023-24 کے لیے ریجنل کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے  10 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کوچنگ پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں 14 ٹیسٹ کرکٹرز اور 7 انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہوں گے۔

یہ تقرریاں کھیل کے تمام فارمیٹس میں آنے والے کھلاڑیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کوچز کو مختلف ماحول میں چیلنج کرکے مزید بہتر بنانے کے لئے ایک مضبوط جائزے کے عمل کے بعد کی گئی ہیں۔ یہ عمل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی (سی ٹی سی)، ریجنل صدور اور ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ نے انجام دیا۔

کوچز میں 14 ٹیسٹ کرکٹرز شامل ہیں جو آئندہ سیزن میں علاقائی ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔

ان کھلاڑیوں میں اعجاز احمد جونیئر (ہیڈ کوچ لاہور وائٹس)، ریاض آفریدی (ہیڈ کوچ فاٹا)، ارشد خان (ہیڈ کوچ پشاور)، اعزاز چیمہ (بولنگ کوچ، لاہور وائٹس)، ہمایوں فرحت (ایج گروپ، لاہور وائٹس)، راؤ افتخار انجم (ایج گروپ، لاہور بلیوز)، ظہور الٰہی (بیٹنگ کوچ ملتان)، شاہد نذیر (ایج گروپ، فیصل آباد)، اعظم خان (نان فرسٹ کلاس ہیڈ کوچ لاڑکانہ)، عرفان فاضل (نان فرسٹ کلاس ہیڈ کوچ، ملتان) شامل ہیں۔  اکرم رضا (نان فرسٹ کلاس، ہیڈ کوچ آزاد کشمیر)، جنید خان (نان فرسٹ کلاس، ہیڈ کوچ اسلام آباد) اور عبدالرؤف (نان فرسٹ کلاس، بولنگ کوچ آزاد کشمیر) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کوچز میں سات سابق بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ ان میں مسرور امجد، ظفر اقبال، شعیب خان، غلام علی، رفعت اللہ خان، فیصل اطہر اور سمیع اللہ نیازی شامل ہیں۔

مردوں کے آئندہ سیزن کا آغاز 10 ستمبر سے قائد اعظم ٹرافی سے ہوگا جس میں سرفہرست علاقائی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کے بعد 15 دسمبر سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹس ٹرافی میں ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں