Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دل کرتا ہے بھارت کے 10 کھلاڑی میں ہی آؤٹ کروں، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تن تنہا پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ 

انسٹاگرام پر مومن ثاقب کی جانب سے لاہور قلندرز کے اسٹار بولر حارث رؤف سے گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سے ایشیا کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے حارث رؤف سے پوچھا کہ آپ ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے کیا خواہش رکھتے ہیں  اور اس بار بھارت کی کتنی وکٹیں لیں گے؟

جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میرا دل تو دل کرتا ہے بھارت کی پورٹی ٹیم میں اکیلے ہی آؤٹ کرؤں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے کیوں کہ میرے ساتھ باقی بولرز بھی ہیں اور وہ بھی وکیٹں حاصل کریں گے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہائی پریشر میچ ہے جس میں ہر کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے لیکن جو پرفارم کرتا ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جب کہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔

متعلقہ خبریں