سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور محمد سراج کی موجودگی پاکستان کے لیے آسان نہیں ہوگی، بھارت کے پاس بھی مضبوط اٹیک ہے جو پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق کھلاڑی نے کہا کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کیخلاف بابراعظم کی سنچری میں بھارتی ٹیم کے لیے کوئی پیغام نہیں تھا کیوں کہ انہیں بھارت کے تیز گیند بازوں کی جانب سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 59.47 کی بہترین اوسط کے ساتھ 5353 رنز بنائے ہیں تاہم بھارت کے خلاف انہوں نے پانچ اننگز میں 31.60 کی اوسط سے صرف 158 رنز بنائے ہیں۔


















