Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیتیں گے کیوں کہ ہماری تیاری بھرپور ہے اور ہم پورا سال کرکٹ کھیلنے میں مصروف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی فیلٹ پچز ہوتی ہیں جو اسپنرز کو مدد دیتی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا میں حال ہی میں لیگ کرکٹ کھیلی  اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی ہے جس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، فیملی سے زیادہ وقت ٹیم کے ساتھ گزرتا ہے، خوشی ہے کھلاڑی دل سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ باہر بیٹھنے والے کھلاڑی بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں حارث رؤف کا کردر تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کو جس وقت بال ملتی ہے تو گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لیکن حارث رؤف نے ہمیشہ کامیابی دلائی۔

متعلقہ خبریں