Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوتم گمبھیر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، تماشائیوں کو نازیبا اشارے کردیے

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس جس میں وہ کرکٹ شائقین کو نازیبا اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بل باز گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے تماشائیوں کو نعرے لگانے پر نازیبا اشارہ کرتے ہیں۔

کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ تماشائیوں نے ‘کوہلی کوہلی’ کے نعرے لگائے تھے جس پر گمبھیر غصے میں آگئے اور ان کو نازیبا اشارے کیے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر نے پاکستانی شائقین کو نازیبا اشارے کیے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے اپنی نازیبا حرکت پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بھی دکھایا جاتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا کیوں کہ اس میں بہت کچھ ایڈیٹ ہوتا ہے۔

گوتم گمبھیر نے الزام عائد کیا کہ اگر آپ بھارت کے خلاف نعرے لگائیں گے، اور کشمیر کے بارے میں بات کریں گے تو کوئی نہ کوئی ردعمل تو سامنے آئے گا، ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ کوئی مجھے گالی دے اور میں آگے سے مسکرا کر چلا جاؤں۔

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ ‘کراؤڈ میں کچھ پاکستانی لوگ تھے جو بھارت کے خلاف چیزیں بول رہے تھے، اسی لیے میں نے یہ کیا’۔

متعلقہ خبریں