Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا بھارت پاکستان سے ہارنے سے ڈرتا ہے؟ نجم سیٹھی کا سوال

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ کی ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ کرنے کی ’میں نہ مانوں ‘ضد پر بھارت کے ہارنے کے ڈر کا سوال اٹھادیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایکس پر سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کا شیڈول شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو بتایا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے سپر فور میں ہونے والا پاک بھارت میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا اور میچز کولمبو میں کروانے کا فیصلہ ہی برقرار رکھا گیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ہو کیا رہا ہے؟ کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟

متعلقہ خبریں