پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن تیاری میں فرق ضرور پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے تیاریوں میں فرق پڑتا ہے، ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے جو ہم زیادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے نہیں سب پلئیرز کی بات کر رہا ہوں ہم آپس میں جب بھی ملتے ہیں تو کارکردگی کی بات کرتے ہیں.
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے سب حریف کھلاڑیوں کے آپس میں تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن جب گراؤنڈ میں اترتے ہیں تو ماحول مختلف ہوتا ہے۔
آؤٹ آف فارم فخر زمان کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اوپنرز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، فخر زمان پلیئر آف منتھ رہ چکا ہے، اور تین چار اننگز سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فخر زمان مختلف انداز میں آؤٹ ہو رہا ہے لیکن بال اس کے بیٹ پر آ رہی ہے، امید ہے وہ جلد ہی اپنی فارم میں واپس آ جائے گا۔
اتوار کو سپر فور مرحلے میں بھارت کے ساتھ میچ کے حوالے سے رضوان نے کہا کہ ہم بھی اور فینز بھی بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں.
وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے بھارت کو شکست دینے کے لیے محنت کی ہے اور مزید محنت کر رہے ہیں جو کہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹارگٹ اتنا آسان بھی نہیں تھا لیکن یہ کنڈیشنز پر بڑا انحصار ہوتا ہے.
رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈ نمبر ون بنانے میں ہمارے فاسٹ بولرز کا بڑا ہاتھ ہے، ہمارے تینوں فاسٹ بولرز حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
محمد رضوان نے پاکستان اسکواڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنچ بہت مضبوط ہے۔
محمد رضوان نے جاوید میانداد کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ان کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے اور میرے لیے ایسی باتیں اہم ہوتی ہیں کیونکہ میں انہی سے متحرک رہتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















