گرینڈ سلم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے باعث میچ ایک گھنٹے تک معطل رہا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی کوکو گوف اور چیک جمہوریہ کی کیرولینا مچووا کے درمیان ہونے والے یو ایس اوپن ویمنز سیمی فائنل کو ماحولیاتی مظاہرین نے تقریبا ایک گھنٹے تک روک دیا۔
کوکو گوف نے جب دوسرے سیٹ کا افتتاح کیا تو کھیل کے سب سے بڑے اسٹیڈیم آرتھر ایش اسٹیڈیم کے اوپری اسٹینڈ میں ہنگامہ برپا ہوگیا جس میں 23 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) کی چیف ایگزیکٹیو پروفیشنل ٹینس سٹیسی ایلسٹر نے ای ایس پی این کو بتایا کہ اس ہنگامہ آرائی میں تین مظاہرین شامل تھے۔
یو ایس ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار میں سے تین مظاہرین کو بغیر کسی حادثے کے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا.
ماحولیاتی کارکنوں کی چیخ و پکار پر کھلاڑیوں نے اسٹینڈ کی طرف دیکھا تو آس پاس کے حصے میں سیکورٹی پر مامور اہلکار حرکت میں آ گئے اور وہ فوراً وہاں پہنچے جہاں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔
ٹیلی ویژن کی تصاویر میں ایک درجن سے زائد قانون نافذ کرنے والے افسران کو اس سیکشن میں دکھایا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر یو ایس ٹی اے کے ایک عہدیدار کورٹ سے باہر لے گئے اور 45 منٹ بعد وارم اپ کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔
امریکی نوجوان خاتون کوکو گوف نے سیمی فائنل میں کیرولینا مچووا کو شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنائی۔
19 سالہ گوف نے مچووا کو 6-4، 7-5 سے شکست دی اور ہفتے کے روز فائنل میں ان کا مقابلہ دوسری سیڈ ارینا سبلینکا سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















