بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہول کی ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کارکردگی پر تعریفی ٹوئٹ کی جو وائرل ہوگئی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہل کی شاندار سنچریاں شامل تھیں جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
کے ایل راہول نے انجری کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے خلاف سنچری جڑ دی جس پر ان کی اہلیہ اور سسر سنیل شیٹی کی جانب سے تعریفی پیغام جاری کیا گیا۔
A sublime performance – A triumphant return. Gratitude Overflows.
Grateful to the almighty for empowering all efforts.
🤞🙏🖤 pic.twitter.com/jZ5HHG8DdM— Suniel Shetty (@SunielVShetty) September 11, 2023
سنیل شیٹی نے راہول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فاتحانہ واپسی ہے، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، تمام کوششوں کو بااختیار بنانے کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں’۔
دوسری جانب راہول کی اہلیہ اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی شوہر کے لیے پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا ‘یہاں تک کہ اندھیری رات بھی ختم ہوگی اور سورج طلوع ہو گا’۔
View this post on Instagram


















