Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے حارث اور نسیم کی جگہ شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے پیشِ نظر 2 بیک اپ فاسٹ بولرز طلب کر لیے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی۔

بھارت کے خلاف اہم میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور حتیٰ کہ دونوں بولرز بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حارث اور نسیم کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے حارث رؤف اور نسیم کی انجری کے باعث فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کرلیا۔ یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ایشیا کپ کے بعد اکتوبر میں کرکٹ ورلڈکپ بھی شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں