Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویرات کوہلی کے ون ڈے میں 13 ہزار رنز، سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ 

کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی اور یوں ویرات کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے 267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 نصف سنچریاں اور47 سنچریاں شامل ہیں۔

کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

متعلقہ خبریں