Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انجرڈ سلمان آغا کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے  بلے باز سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اسپنر رویندر جڈیجا کے اوور میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے سلمان علی آغا کو ناک پر گیند لگی تھی۔

قومی کرکٹر کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حارث اور نسیم کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک 

واضح رہے کہ پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی۔

 

متعلقہ خبریں