فٹ بال کی دنیا کے معروف فٹ بالر اور یووینٹس کلب کے مڈفیلڈر کو ڈوپنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یووینٹس اور فرانس کے مڈفیلڈر پال پوگبا کو ڈوپنگ کنٹرول میں ٹیسٹوسٹیرون کی بلند سطح کی نشاندہی کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
اطالوی اینٹی ڈوپنگ حکام (ناڈو) نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈوپنگ کنٹرول میں ٹیسٹوسٹیرون کی بلند سطح کی نشاندہی کے بعد یووینٹس اور فرانس کے مڈفیلڈر پال پوگبا کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
انجری اور بلیک میلنگ کے ڈراؤنے خواب کے بعد، 30 سالہ کھلاڑی کا واپسی کا خواب 20 اگست کو یووینٹس کی یوڈینیز کے خلاف 3-0 کی فتح کے بعد مبینہ ڈوپنگ جرم کی وجہ سے چکنا چور ہو گیا تھا.
پیر کے روز 2018 کے عالمی چیمپیئن نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ وہ ایک مشکل سال کے بعد کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں جو انہیں تباہ کر سکتا تھا۔
ناڈو نے کہا کہ پوگبا نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جب انہوں نے ممنوعہ مادہ “نان انڈوجینس ٹیسٹوسٹیرون میٹابولائٹس” پایا تھا۔
یووینٹس فٹ بال کلب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوگبا کو احتیاطی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کلب اگلے طریقہ کار پر غور کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کلب اگلے طریقہ کار پر غور کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اے ایف پی کو بھیجے گئے پیغام میں پوگبا کی ایجنٹ رافیلا پیمنٹا نے کہا کہ وہ دوسرے نمونے کا انتظار کر رہی ہیں اور نتائج سے پہلے کوئی رائے نہیں دے سکتیں۔
ایجنٹ رافیلا پیمنٹا نے مزید کہا کہ جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ پال پوگبا کبھی بھی کسی قانون کو توڑنا نہیں چاہتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















