Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم فون پر مجھ سے بات نہیں کرپارہا تھا، اعظم صدیقی 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابراعظم افسردہ دکھائی دیے اور ان کے والد نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ 

بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آدھے کھلاڑیوں نے کل پورا میچ کھیلا اور آخری گیند پر چوکے کے ساتھ ٹیم شکست کھاگئی، اس میچ میں مجھے ایک کل کا سُپر اسٹار بولر زمان خان دکھائی دیا  جو شدید پریشر میں بھی بہترین بالنگ کر رہا تھا۔

بابراعظم کے والد کا کہنا تھا کہ جیت ہارکھیل کا حصہ ہے، پر ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا، انشا اللہ ورلڈکپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مزہ آئے گا ، میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ابھی میری بابر سے بات ہوئی وہ بات نہیں کر پا رہا تھا، میں نے اُسے کہا بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں پر ٹوٹتے کبھی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں