Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے گفٹ کردیے 

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

قومی ٹیم کے لیے سب سے پہلے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے والے بلے باز احمد شہزاد نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی، ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد شہزاد نے ارشد ندیم کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ارشد ندیم  کبھی ہار نہ مانیں اور بلاشبہ مسلسل محنت سے آپ کے خواب حقیقت بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

متعلقہ خبریں