Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو زخمی کردیا 

سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران النصر کلب سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو زخمی کردیا۔ 

ہفتہ کو سعودی عرب کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں النصر اور الرعد کلب کے میچ میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی فری کک سے کیمرہ مین کو ناک آؤٹ کر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو کی فری کِک گول پوسٹ سے گزرتے ہوئے سیدھی پیچھے موجود کیمرہ مین کے سر پر جاکر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور ماتھے پر بڑا گومڑہ پڑ گیا لیکن اسکے باوجود کیمرہ مین نے اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی جاری رکھی۔

https://twitter.com/X_Dailly/status/1703145415955067325?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1703145415955067325%7Ctwgr%5E4d1b21b12d82d43b948889378dea812eae232cb1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2539100%2F16

میچ کے دوران النصر نے الرعد کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔

متعلقہ خبریں