Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارتی پیسر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی۔

ایشیا کپ فائنل میں بھارتی فتح کے ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی، اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی اس دوران کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔

https://twitter.com/iamActiey_/status/1703422232155066506

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا جب کہ سپر فور میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو متاثر کیا جوکہ ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا، فائنل کیلیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا تاہم اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں