قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بناڈالی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 128 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرفراز کی یہ 15ویں سنچری تھی۔
دوسری جانب کراچی وائٹس کے ہی بلے باز اسد شفیق نے بھی شاندار سنچری اسکور کی وہ 108 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں سینئر بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 234 رنز کی شراکت قائم کی۔


















