قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی بارات کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی گزشتہ روز ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی جس میں شاہین آفریدی کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سعید انور سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شوبز شخصیات، سیاستدان، غیر ملکی سفارت کار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔ بابراعظم کی شادی میں شرکت نے سری لنکا سے شکست کے بعد پیدا ہونے والی تمام افواہوں کو بھی غلط ثابت کردیا۔ بابراعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا اور ان کا تقریب ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔


















