Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور بھارتی کرکٹر کو گھریلو تشدد کیس میں ضمانت مل گئی

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کو گھریلو تشدد کے کیس میں ضمانت مل گئی۔

کولکتہ کی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی محمد حسیب کی ضمانت منظورکرلی۔

اس سے قبل محمد شامی نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق جتنی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ سب جھوٹ پر مبنی اور سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے اور ان کا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے کرکٹر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ کرکٹر کی اہلیہ ہاسن جہاں کے مطابق فروری 2018 میں دورہ افریقا سے واپسی پر شوہر نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہاسن نے الزام عائد کیا کہ محمد شامی انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں