Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد عامر انجرڈ، فاسٹ بولر نے تفصیلات بتادیں

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی حالیہ انجری سے متعلق مداحوں کو اپ ڈیٹ کردیا۔ 

ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد کچھ مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کو اسکواڈ میں واپس لایا جائے جو ان دونوں کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔

تاہم سی پی ایل کے ایک میچ کے دوران محمد عامر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے فاسٹ بولر نے ایک ٹوئٹ میں اپنی انجری سے متعلق وضاحت کی ہے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں محمد عامر نے اپنی انجری کی نوعیت کے بارے میں بتایا کہ ان شاء اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا اور بولنگ کے دوران پٹھے میں تکلیف محسوس ہوئی، امید ہے جمعہ تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ عامر اب تک کیربیئن پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے بولر ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ کے 9 میچز میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں