Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب ہونے پر حسن علی کی ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آج پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں 3 ریزو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ایشیا کپ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے جب کہ باقی انہیں کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1705161279600562285

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا ’’ شکر الحمدللہ! اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا ایک ناقابل بیان احساس ہے، انشاء اللہ میں پاکستان کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، میرے مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔

 اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین ٹیم منتخب کرنے کی کوشش کی ہے، فاسٹ بولرز میں ہمارے پا س آپشنز بہت کم تھے کیونکہ کئی فاسٹ بولرز کو انجریز کا سامنا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حسن علی نے حالیہ ایونٹس میں بہتر پرفارمنس دی۔ وہ تجربہ کارہیں،نئی اورپرانی بال سےاچھی بولنگ کرتے ہیں جب کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے اور خود نسیم کے لیے  بھی بڑانقصان ہے۔

متعلقہ خبریں