بھارتی حکومت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کرنے لگا اور آئی سی سی کے میگا ایونٹ کو بھی سیاست کی نذر کردیا۔
بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے میں کم وقت ہی رہ گیا ہے اور ایسے میں پاکستان سمیت تمام ممالک اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے لیکن مودی سرکار نے آئی سی سی ایونٹ کو بھی سیاست کی نذر کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے ویزے جاری نہیں کیے، پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال ویزوں کے منتظر ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن سیکیورٹی کلیئرنس کا منتظر ہے اور بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط کردیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دہلی سے ہوم افئیرز سے سیکیورٹی کلیرئینس کے بعد ویزوں جاری کیے جائیں گے، دہلی سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کلیریئنس تاحال موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے قبل حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ باقی ایشیا کپ والی ٹیم ہی منتخب کی گئی ہے۔


















