Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر کی بھارت کے خلاف میچ میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ

ڈیوڈ وارنر نے روی چندرن اشون کے خلاف دائیں ہاتھ کے بلے باز بن کر اپنے سوئپ شاٹ سے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اسپنرز کے خلاف اپنی سوئچ ہٹ کے لئے مشہور ہیں لیکن بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران روی چندرن ایشون کے خلاف انہوں نے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی اننگز کا آغاز بائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر کیا لیکن آسٹریلیا کی اننگز کے 13 ویں اوور کے دوران انہوں نے دائیں ہاتھ کے بلے باز کا موقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی اوپنر نے پہلی گیند کو ہلکے پھلکے انداز میں کھیلا لیکن اگلے موقع پر انہوں نے شاندار سویپ شاٹ حاصل کیا جو فائن لیگ باؤنڈری تک پہنچ گیا۔ اس شاٹ اور دائیں ہاتھ کے بلے باز بننے کے ان کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا.

بھارت نے اس میچ میں 399 رنز کے پہاڑ جیسا ٹوٹل بنایا تھا، ہدف کے تعاقب میں کینگروز کے 56 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

بارش کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹنگ کے 11 اوورز ضائع ہوئے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 33 اوورز میں 317 رنز کا ہدف ملا، مگر آسٹریلوی ٹیم 28.2 اوورز میں 217 رنز پا ڈھیر ہو گئی۔

بھارت نے یہ میچ 99 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں