Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ کے لیے بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور چال

بھارتی حکومت نے ورلڈکپ کے لیے پاکستانی مداحوں اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام ممالک کی ٹیموں کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں لیکن مودی سرکار کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو اب تک ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ویزے نہ ملنے کے سبب قومی ٹیم کی بھارت روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر اس ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزے جاری کیے تھے۔

متعلقہ خبریں