سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہوگن نے 70 برس کی عمر میں تیسری شادی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہوگن کی شادی فلوریڈا میں ان کی منگیتر اسکائی ڈیلی سے ہوئی۔ ریسلر نے اپنی اہلیہ کو شادی کی 1 لاکھ ڈالر (پاکستانی روپوں 2 کروڑ 90 لاکھ) مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔
اس سے قبل سابق ریسلر نے پہلی شادی لنڈا ہوگن سے 1983 میں تھی جو 2009 میں اختتام پذیر ہوئی اور 2010 میں جنیفر ہاگن سے ہونے والی ان کی دوسری شادی محض 11 برس چل سکی۔
ریسلر ہلک ہوگن نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’میری زندگی کا نیا آغاز ہوگیا‘‘۔ ویڈیو میں نوبیہاتے جوڑے کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے اور دیگر رسومات ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ہلک ہاگن کی تیسری شادی میں ان کی بیٹی بروک نے شرکت نہیں کی تاہم ہلک ہوگن کے بیٹے نک اپنے والد کی شادی کے موقع پر تقریب میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ ہلک اور اسکائی کی رواں سال جولائی میں ایک دوست کی شادی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔


















