Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم کے بعد امام الحق بھی مشکل میں پھنس گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد اوپننگ بلے باز امام الحق بھی چالان ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد ان کے دوست اور اوپننگ بلے باز امام الحق بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔

اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک اہلکاروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا تیز رفتاری پر 750 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ چالان کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل لاہور ٹریفک پولیس نے 17 ستمبر کو بابر اعظم کا لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے کا چالان کاٹا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ ٹریفک وارڈن نے روکا اور ان کا چالان کردیا۔

متعلقہ خبریں