سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گوتم گمبھیر نے کپل دیو کے اغوا سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت کو پہلا ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل دیو کے ہاتھوں کو رسی اور منہ کو کپڑے سے باندھ کر رکھا گیا ہے اور دو افراد انہیں زبردستی لے کر جارہے ہیں، اس دوران کپل دیو پیچھے مڑ کر بھی دیکھتے ہیں۔
Anyone else received this clip, too? Hope it’s not actually @therealkapildev 🤞and that Kapil Paaji is fine! pic.twitter.com/KsIV33Dbmp
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) September 25, 2023
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں گوتم گھمبیر نے لکھا ’’کیا کپیل دیو اغوا ہوگئے؟، امید کرتا ہوں کہ یہ اصل میں کپل دیو نہیں ہوں اور وہ خیریت سے ہوں گے۔
علاوہ ازیں اس ویڈیو سے متعلق یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ ایک شوٹ کے دوران لی گئی ویڈیو ہے اور کپل دیو حقیقت میں اغوا نہیں ہوئے بلکہ وہ ایک تشہیری مہم کا حصہ تھے، اس دوران یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی۔


















