Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن کب ہو گا، تاریخ سامنے آ گئی

صوبہ سندھ کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 14 دسمبر سے شروع ہو کر 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سکھر پیٹریاٹس، کراچی غازی، بینظیر آباد لال، لاڑکانہ چالانرز، حیدرآباد بہادرز اور میرپورخاص ٹائیگرز شامل ہیں.

رپورٹس کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کے تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔

دو شہروں کراچی اور سکھر میں ہونے والے ٹرائلز کے لیے 10 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

ٹرائلز میں کوچز کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی اب ڈرافٹ میں داخل ہوں گے کیونکہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 28 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

ایس پی ایل کا ڈرافٹ 4 اکتوبر کو ہوگا جس میں ہر ٹیم دو پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، چار سلور، دو ایمرجنگ انڈر 21 اور پانچ سندھی ایمرجنگ انڈر 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

ہر اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں ایک پلیئنگ برانڈ ایمبیسیڈر کا اضافہ ہوگا اور ہر ٹیم ڈرافٹ سے قبل اپنی پسند کے ایک آئیکون کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے دوران شاہد آفریدی، شان مسعود، آصف علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، صہیب مقصود، رومان رئیس، شعیب ملک، شرجیل خان اور عماد وسیم ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں