Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں، 101 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 74 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 85 مقدمات درج کرکے 101 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ چھاپہ مارکاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، خیبرکے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 65171 امریکی ڈالر، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہیں جبکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 13 کروڑ پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ کے پی زون کے تمام سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں