سعودی عرب کے طبی ماہرین نے جگر کی کامیاب پیوند کاری کے لیے پہلی بار روبوٹ کا استعمال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی) نے روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے جگر کی پیوند کاری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔
یہ کامیابی اعضاء کی پیوند کاری کے ماہرین کو کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات میں تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔
60 سال کی عمر کے ایک سعودی مریض جو نان الکحل فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) اور ہیپاٹوسیلولر کارسینوما (ایچ سی سی) میں مبتلا تھے، کی کامیاب پیوند کاری کی سرجری کی گئی۔
کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی میں سینٹر آف ایکسیلینس فار آرگن ٹرانسپلانٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈائٹر برنگ نے پیوند کاری کی سرجری کرنے والی میڈیکل ٹیم کی قیادت کی۔
اس قابل ذکر کارنامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے برنگ نے کہا کہ یہ معیاری کامیابی کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی کی طبی جدت طرازی اور دنیا بھر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔
پروفیسر ڈائٹر برنگ نے مزید کہا کہ مکمل طور پر روبوٹک جگر کی پیوند کاری کے آپریشنز میں حاصل ہونے والی کامیابی اعضاء کی پیوند کاری کی تاریخ میں ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے ، جو اس شعبے میں عالمی رہنما کے طور پر کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی کی پوزیشن کی تصدیق کرتی ہے۔
ڈائٹر برنگ کے مطابق کے ایف ایس ایچ اینڈ آر سی ریسیکشن اور پیوند کاری کے مراحل میں روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے جگر کی پیوند کاری کرنے میں دنیا میں منفرد ہے۔
ڈائٹر برنگ نے کہا کہ پیوندکاری کے عمل کو انجام دینے میں روایتی اور روبوٹک سرجریوں کو یکجا کرنے کا طریقہ اپنایا گیا ہو جس میں 2018 کے بعد سے اسپتال نے زندہ عطیہ دہندگان سے جگر کو جزوی طور پر ہٹانے کے لئے مکمل طور پر روبوٹک سرجری پر انحصار کیا ہے.
روبوٹک جگر کی پیوند کاری مریض کے جسم میں چھوٹے چیرے لگا کر، صحت یابی کی مدت کو کم کرکے، اور پیچیدگیوں کے امکان کو کم کرکے دوسروں سے ممتاز ہے۔
روایتی جگر کی پیوند کاری یا ہائبرڈ نقطہ نظر کے برعکس، جس میں مریض کے جسم میں 15 سینٹی میٹر تک لمبا چیرا لگانا شامل ہے، جو 50 فیصد معاملات میں پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے اور اسپتال میں طویل قیام کی ضرورت ہے.
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















