Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں مزہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کی ملاقات ہوئی جس میں قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 ملاقات میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم کو ملک میں مزہبی ہم آہنگی کی موجود صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو اسلامی نظریاتی کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں مزہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، ملک کے طول و عرض میں مزہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں