پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 152 رنز سے شکست دے کر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل جیت لیا۔
فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 328 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے 93 گیندوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن رضا 68 اورعبدالرزاق 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔


















