Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےکہا ہے کہ نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

شرکاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا، قائد نواز شریف کے لئے پوری قوم منتظر ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا، نواز شریف نے عوام کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے، 2018  سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے جبکہ لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے جبکہ21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال بھی کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں